Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
62 - 86
کھلائے گا اوروہ شخص حوضِ کوثر سے پئے گااورنہرِسَلْسَبِیْل سے غسل کریگا ،اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے ارشاد فرمائے گا:'' میں تیرا رب عَزَّوَجَلَّ ہوں اور تو میرا بندہ ہے۔''
 (الد رالمنثور،تفسیر سورۃ الانعام ، ج۳، ص ۲۴۵)
ذکرِالہٰی عَزَّوَجَلَّ کی برکتیں:
    حضرت سیِّدُناوہب بن منبہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشادفرماتے ہیں کہ'' حضرت سیِّدُنا موسیٰ کلیم اللہ علیہ السلام نے بارگاہِ رب العزت میں عرض کی : ''اے اللہ عَزَّوَجَلَّ! جو اپنی زبان اور دل سے تیرا ذکر کرے اس کے لئے کیا جزاء ہے ؟'' اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:''مَیں قیامت کے دن اسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطافرماؤں گااور اسے اپنی رحمت میں رکھوں گا۔''
 (الحلیۃالاولیاء ،الحدیث ۴۷۰۵،ج۴، ص ۴۸)
    (علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں)''امام احمدبن حنبلرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اسی کی مثل ایک حدیث ،حضرت کعب الاحبار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے ۔''
ایک مرفوع شاھد

عاجزی کرنے والوں کی خوش قسمتی:
حضرت سیِّدُنا سعیدبن مسیب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضورنبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضرہوکر عرض کی:یارسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم!مجھے ان لوگوں کے بارے میں خبر دیجئے جو قیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے قرب میں ہوں گے ۔''رحمتِ عالم،نورِمجسَّم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم
Flag Counter