Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
61 - 86
اور شیطان کی درمیان ستَّر حجاب (یعنی پردے) حائل ہوجائیں گے،پھر جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے فرمائے گا: ''اے میرے بندے !میں تیرا رب ہوں، میرے عرش کے سائے میں چل ،حوض کوثر سے سیراب ہو ،نہرِسَلْسَبِیْل سے غسل کر اور جنت میں بغیر کسی حساب و عذاب کے داخل ہوجا۔''
 (الدر المنثور ، تفسیر سورۃ الانعام ، ج ۳ ، ص ۲۴۵)
حدیث شریف کے دوشواہد

ستَّرفرشتے دعائے مغفرت کرتے ہیں:
(۱)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ مغفرت نشان ہے: ''جس نے نمازِ فجر جماعت سے پڑھی پھراسی جگہ بیٹھا رہا اور سورہ انعام کی پہلی تین آیات تلاوت کیں تواللہ تبارک و تعالیٰ اس کے ساتھ ستَّر فرشتے مقرر فرمادے گاجو قیامت تک اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تسبیح بیان کریں گے اور اس شخص کے لئے مغفرت کی دعاکرتے رہیں گے۔ ''
(رو ح المعانی، تفسیر سورۃ الانعام ،ج۷،ص ۹۸)
 (۲)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا ابو محمد حبیب بن عیسیٰ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشافرمایاکہ'' جس نے سورہ انعام کی ابتدائی تین آیات کی تلاوت کی اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے ستَّرہزار فرشتے بھیجے گاجو قیامت تک اس شخص کے لئے استغفار کرتے رہیں گے اوراِن ملائکہ کے اجر کی مثل اسے اجردیاجائے گا اورقیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جنت میں داخل فرمائے گا، اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطافرمائے گااورجنت کے پھل
Flag Counter