(۴)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا اَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہےکہ حضورنبی کریم،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ حقیقت بنیادہے:''جب قیامت کادن ہوگا تو روزے داراپنی قبروں سے اس حال میں نکلیں گے کہ اپنے روزوں کی خوشبو سے پہچانے جائیں گے،ان کے منہ(کی بو) مشک کی خوشبوسے زیادہ پاکیزہ ہوگی، ان کے لئے مشک کی مہرلگے ہوئے دسترخوان اور کوزے ہوں گے، ان سے کہا جائے گا: ''کھاؤ کہ تم نے دنیامیں بھوک برداشت کی اورپیو کہ تم پیاسے رہے، لوگوں کو(ان کے حال پر) چھوڑدو،اورتم آرام کرو کہ تم نے (میرے لئے )تھکاوٹ برداشت کی جبکہ لوگ آرام میں تھے،پس روزے دار کھائیں گے اورپئیں گے اور آرام میں ہوں گے جبکہ لوگ حساب ،مشقت اورپیاس کی شدت میں ہوں گے۔''