Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
55 - 86
امتی کی پریشانی دورکی(۲)وہ شخص جس نے میری سنت کوزندہ کیااور (۳) وہ شخص جس نے مجھ پرکثرت سے درود پاک پڑھے۔''
 (شرح الزرقانی علی مؤطا،کتاب الشعر،باب ماجاء فی المتحابین فی اللہ،تحت الحدیث۱۸۴۱،ج۴،ص۴۶۹)
حد یث شریف کاشاہد
    حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم میں عرض کی:''یارسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم !جنت کی وادیوں میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے جوارِرحمت (یعنی قرب)میں کون ہوگا؟''سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگارعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''جومیری سنت کو زندہ کرے اورمیرے پریشان امتی کی تکلیف دور کریگا۔''
عیادت وتعزیت کی فضیلت:
    حضرت سیِّدُنا فضیل بن عیاض رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ارشادفرماتے ہیں:''مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت سیِّدُناموسیٰ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلامنے بارگاہِ رب العزت میں عرض کی:''اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ ! وہ کون ہے جوتیرے عرش کے سائے میں ہوگاجس دن اُس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا؟''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: ''اے موسیٰ علیہ السلام !وہ لوگ جو مریضوں کی عیادت کرتے ہیں،جنازہ کے ساتھ جاتے ہیں اورکسی کابچہ فوت ہوجائے اس سے تعزیت کرتے ہیں۔''
 (حلیۃ الاولیاء ، الحدیث ۴۷۰۶، ج۴، ص ۴۸)
Flag Counter