Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
53 - 86
میں کون تیرے قرب میں رہے گا اوراس دن کون تیرے عرش کے سائے میں ہوگا جس دن تیرے(عرش کے) سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا؟''اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا:''یہ وہ لوگ ہیں جن کی آنکھیں کبھی زنا کی طرف نہیں اٹھتیں ،وہ اپنے مال میں سود کے طلب گار نہیں ہوتے اوروہ اپنے فیصلوں پررشوت نہیں لیتے ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے خوشخبری اور اچھا ٹھکانا ہے۔''
 (شعب الایمان،باب فی قبض الید۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث ۵۵۱۳،ج۴،ص۳۹۲)
حد یث شریف کاشاہد
    حضرت سیِّدُنااَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے :''بروزِ قیامت تین اشخا ص اللہ عَزَّوَجَلَّ سے کلام کرنے کاشرف حاصل کریں گے (۱)وہ شخص جو کبھی دوافراد کے سامنے بھی ریاکاری سے نہیں چلا(۲)وہ شخص جس نے کبھی اپنے دل میں بھی زناکے بارے میں نہیں سوچااور(۳) وہ شخص جس کی کمائی میں کبھی سود داخل نہیں ہوا۔''
 (حلیۃ الاولیاء ، الحدیث ۴۰۲۶، ج۳، ص ۳۰۲)
نمازی اورسایہ رحمت:
    حضرت سیِّدُناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورنبی ئپاک، صاحبِ لولاک،سیَّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے :'' اللہ عَزَّوَجَلَّ تین اشخاص کواپنے سایہ رحمت میں جگہ عطافرمائے گا جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ
Flag Counter