Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
52 - 86
پیارے حبیب ،حبیب لبیب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے :''دنیا میں زہد و تقویٰ اختیار کرنے والے لوگ ،کل (بروز قیا مت)اللہ عَزَّوَجَلَّ کے قرب میں ہوں گے۔''
     (الجامع الصغیر ، الحدیث ۳۵۹۷، ص ۲۱۹)
    (علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں)''اس حدیث پاک میں عرش کاسایہ پانے والے کی طرف اشارہ موجود ہے۔''
تیسری صفت کا شا ہد

مشک وعنبرکے ٹیلوں پرہوں گے:
 حضرت سیِّدُنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورنبی ئپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن ارشاد فرمائے گا:''کہاں ہیں وہ لوگ جو اپنے کانوں اور آنکھوں کوشیطا نی مزامیر سے دور رکھتے تھے؟ ان کو دوسروں سے الگ کردو۔'' پس انہیں مشک و عنبر کے ٹیلوں پرالگ کر دیا جائے گا،پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ فرشتوں کوحکم فرمائے گا کہ ''ان کومیری تسبیح ،تمجید اور تہلیل سناؤ ۔ ''تو وہ ایسی آواز میں تسبیح بیان کریں گے کہ سننے والوں نے اس جیسی آواز کبھی نہ سنی ہوگی ۔''
(الزھد لابن المبارک ، الجزء الرابع،باب استعماع اللھو،الحدیث ۴۳، ص ۱۲ مختصرًا )
زنا،رشوت اورسودسے بچنے پرخوشخبری :
    حضرت سیِّدُنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی  مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:''حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام نے عرض کی:''اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ! حظیرۃالقدس (یعنی جنت)
Flag Counter