Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
51 - 86
''میں تم سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے محبت کرتا ہوں اور(۷)وہ شخص جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کیاتواس کی آنکھوں سے خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ کے سبب آنسو بہہ نکلے ۔''
 (صحیح البخاری،کتاب الاذان،باب من جلس فی المسجد۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث۶۶۰، ص۵۳،بدون '' ورجل تعلم فی صغرہ فہو یتلوہ فی کبرہ''لانہ ذکرہ السیوطی بسندہ)
    (علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں)اس حدیث پاک میں بیان کردہ تیسری صفت کی جگہ '' بخاری شریف''میں یہ الفاظ ہیں :''وہ نوجوان جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت میں نشونماپائی ۔''
اللہ عَزَّوَجَلَّ سے گفتگوکرتے ہوں گے :
    حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ئکریم، رء ُوفرحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ ذیشان ہے :''تین اشخاص عرش کے سائے میں امن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوں گے جبکہ لوگوں کا حساب ہورہاہوگا(۱) وہ شخص جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت نہ روکے (۲) وہ شخص جواپنے ہاتھ کوحرام کی طرف نہ بڑھائے اور(۳)وہ شخص جو اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ چیزوں کی طرف نظر نہ کرے ۔''
 (کنزالعمال،کتاب المواعظ و الرقائق۔۔۔۔۔۔،الحدیث۴۳۲۴۶،ج۱۵،ص ۴۵ ۳)
دوسری صفت کا شا ہد

بارگاہِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ کے مقربین:
 حضرت سیِّدُنا سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے
Flag Counter