Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
49 - 86
    مذکورہ حدیث پاک کاایک شاہدوہ ہي جو حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سي مرفوعًاروایت ہي کہ'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کي سب سي زیاد ہ قریب وہ لوگ ہوں گي جو دنیا میں طویل عرصہ تک بھوک ،پیاس اورخوف میں مبتلارہي ،وہ بي عیب اوردنیا والوں سي ایسي پوشیدہ کہ جب حاضر ہوں توپہچانیں نہ جائیں اور غائب ہوں تو انہیں تلاش نہ کیا جائي۔''
 (مسند الحارث ،کتاب الصیام ،باب فضل الصوم ،الحدیث ۳۴۷، ج۱،ص۴۳۲)
    (علامہ سیوطی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتي ہیں)اس حدیث پاک میں سایہ عرش پاني والوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہي۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی محبوب ترین بندی:
    حضرت سیِّدُنامعاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سي روایت ہي کہ حُسنِ اَخلاق کي پیکر،نبیوں کي تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہي:''بي شک اللہ عَزَّوَجَلَّ کي محبوب ترین بندي وہ ہیں جو پرہیزگار اور لوگوں سي ایسي پوشیدہ ہیں کہ اگر غائب ہوجائیں تو انہیں تلاش نہ کیاجائي اوراگرحاضرہوں توپہچاني نہ جائیں اوروہ ہدایت کي امام(یعنی نموني اور مثالیں)اور علم کی کنجیاں(یعنی دروازي ) ہوتي ہیں ۔''
 (حلیۃ الاولیاء ،مقدمۃ الکتاب ،باب بسم اللہ ...الخ ، ج۱ ،ص ۱۲)
اولادکوسکھاؤمحبت حضور صلَّی اللہ علیہ وسلَّم کی:
    امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی بن ابی طالب کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہُ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ،
Flag Counter