Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
47 - 86
    ایک روایت میں یوں ہے کہ ''اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرنے اور ان پر شفقت کرنے والااور وہ شخص جس نے بہت اچھا کھانا تیار کیا اور فقراء ومساکین کو بلایااور انھیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے کھلایا۔''
اللہ عَزَّوَجَلَّ ہروقت ساتھ ہے:
    حضرت سیِّدُناابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ عالیشان ہے :''تین شخص قیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سایہ رحمت میں ہوں گے(۱)وہ شخص جس نے کہیں بھی توجہ کی تویہ یقین رکھاکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے ساتھ ہے (۲) وہ شخص جسے کوئی عورت اپنی طرف دعوتِ گناہ دے تووہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف کے باعث اس سے بازرہے (۳)وہ شخص جو لوگوں سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے محبت کرتا ہے۔''
 (فردوس الاخبار،باب الثاء،الحدیث۲۳۵۰،ج۱،ص۳۲۲)
صاف دل اورپاک کمائی:
 حضرت سیِّدُنا فضالہ بن عبید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت سیِّدُنا داؤد علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے بارگاہ ربُّ العزّت میں عرض کی:''اے میرے رب عَزَّوَجَلََّّ !مجھے اپنی مخلوق میں سے اپنے محبوب بندوں  کے بارے میں خبر دے تاکہ میں اُن سے تیری خاطرمحبت کروں۔''اللہ عَزَّوَجَلّ َنے ارشادفرمایا:''(۱)وہ بادشاہ جو لوگوں پر رحم کرتا ہے اورلوگوں کے حق میں اس طرح فیصلہ کرے جیسااپنے حق میں
Flag Counter