امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایاکہ میں نے نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوارشاد فرماتے ہوئے سنا:'' عدل وانصاف اورعاجزی کرنے والابادشاہ زمین پر اللہ عَزَّوَجَلّ(کی رحمت )کاسایہ اور اس کانیزہ ہے پس جس نے بادشاہ کواپنے اور اللہ عَزَّوَجَلّ کے بندوں کے متعلق نصیحت کی(یعنی فائدہ مندبات بتائی) اللہ عَزَّوَجَلّ اس کا حشر اپنے سایہ رحمت میں فرمائے گاجس دن اس کے سایہ رحمت کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگااور جس نے بادشاہ کواپنے اور اللہ عَزَّوَجَلّ کے بندوں کے بارے میں دھوکا دیا اللہ عَزَّوَجَلّ اس کو قیامت کے دن رسوا کرے گا ۔ ' '