تیسری حد یثِ پاک
ناسمجھ کے ساتھ تعاون کی فضیلت:
حضرت سیِّدُناجابربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے حُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کویہ فرماتے ہوئے سناہے: ''اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس شخص کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطافرمائے گا جس نے تنگدست کو مہلت دی یاکسی ناسمجھ کے ساتھ تعاون کیا۔'
(المعجم الاوسط ،من اسمہ محمود ، الحدیث۷۹۲۰، ج۶، ص۴۰)
چوتھی حد یثِ پاک
بیوہ ویتیم کی کفالت کاثواب:
حضرت سیِّدُناجابربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ شہنشاہِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحبِ معطر پسینہ، باعثِ نُزولِ سکینہ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم