Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
35 - 86
سایہ عرش پانے والے چودہ اشخاص کابیان
    یہاں پرعرش کاسایہ پانے والے ان چودہ اشخاص کاذکرکیاجاتاہے جن کو شیخ الاسلام رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے بیان کیاہے اوران چودہ اشخاص والی احادیث میں کچھ ضعف ہے ۔اوریہ دس احادیث کریمہ ہیں۔
پہلی حد یثِ پاک

بھوکے کوکھاناکھلانے کاصلہ:
حضرت سیِّدُناجابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمان عالیشان ہے:''تین خصلتیں جس شخص میں ہوں گی اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے اپنے عرش کا سایہ عطا فرمائے گا،(۱)دشواری کے وقت وضو کرنا (۲)اندھیرے میں مسجدوں کی طرف چلنااور(۳)بھوکے کو کھانا کھلانا۔''
 (الترغیب الترھیب ،کتاب الصدقات ، الحدیث ۱۴۱۷،ج۱، ص ۴۴۸)
    مکارم الاخلاق میں حضرت سیِّدُنا جابررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اسی سند کے ساتھ مرفوعاً روایت ہے کہ'' جس نے بھوکے کو کھانا کھلایا یہاں تک کہ وہ سیر ہوگیا اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطافرمائے گا۔''
 (مکارم الاخلاق ، باب فضل اطعام الطعام ،الحدیث ۱۶۴، ص ۳۷۳)
دوسری حدیثِ پاک
    حضرت سیِّدُنا اَنَس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ ذیشان
Flag Counter