شیخ الاسلام نے اس بارے میں مزید اشعار کہے ہیں :
وَزِدْسَبْعَۃً:اِظْلَالُ غَازٍوَعَوْنُہ، وَاِنْظَارُذِیْ عُسْرٍوَتَخْفِیْفُ حِمَلِہٖ
وَحَامِیُ غُزَاۃٍ حِیْنَ وَلَّوْاوَعَوْنُ ذِیْ غَرَامَۃِحَقٍّ مَعَ مُکَاتِبِ اَھْلِہٖ
ترجمہ:(۱)۔۔۔۔۔۔سایہ عرش پانے والے مزیدسات افرادیہ ہیں ۱؎ غازی پر سایہ کرنے والا۲؎ اس کا مددگار۳؎ قرضدار کو مہلت دینے والایا۴؎ اس کابوجھ کم کرنے والا۔
(۲)۔۔۔۔۔۔۵؎ غازیوں کی حمایت کرنے والا جب لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں ۶؎تاوان کی ادائیگی میں مستحق کامدد گاراور۷؎ اپنے مکاتب غلام سے تعاون کرنے والا ۔