(مجمع الزوائد ،کتاب البیوع ، باب فی من فرج عن معسرا...الخ ،الحدیث ۶۶۷۴، ج۴، ص ۲۴۱)
حدیثِ کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
حضرت سیِّدُنا کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے حبیب ،حبیبِ لبیب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ ذیشان ہے :''جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اس پر آسانی کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہو گا۔''
(المعجم الکبیر ،الحدیث ۲۱۴،ج۱۹ ، ص ۱۰۶)
حدیثِ ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
حضرت سیِّدُنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبی پاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمان عالی وقارہے :''جس نے کسی تنگدست کو مہلت دی یا اس کا قرض معاف کردیا اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن