Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
28 - 86
دارکومہلت دی یاقرض معاف کردیا)کوعرش کا سایہ ملے گا۔اسی مضمون کی احادیث مبارکہ حضرت سیِّدُناابوقتادہ، حضرت سیِّدُناابوہریرہ، حضرت سیِّدُناعثمان، حضرت سیِّدُنا شدادبن اوس،حضرت سیِّدُناکعب بن مالک،حضرت سیِّدَتُناعائشہ،حضرت سیِّدُناابودرداء اور حضرت سیِّدُنااسعد بن زرارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین سے بھی مروی ہيں۔چنانچہ،
حدیثِ سیِّدُنا ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
     حضرت سیِّدُناابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا:''جس نے کسی قرضدارکو مہلت دی یا اس کا قرض معاف کردیاتو قیامت کے دن وہ عرش کے سائے میں ہو گا۔ ''
 (مسند احمد حنبل ، حدیث ابی قتادۃ الانصاری ، الحدیث ۲۲۶۲۲،ج۸، ص ۳۶۷)
حدیثِ سیِّدُناابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ:
    حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا:''جس نے تنگدست کو مہلت دی یا اس کاقرض معاف کر دیا تو اللہ تعالیٰ اس دن اسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گا جس دن اس کے علاوہ کو ئی سایہ نہ ہوگا ۔''
 (جامع الترمذی ،کتاب البیوع ، باب فی انظار المعسر ۔۔۔۔۔۔الخ ،الحدیث ۱۳۰۶ ، ص ۱۷۸۳)
Flag Counter