سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟ |
یہاں پرماقبل میں بیان کردہ سایہ عرش پانے والے اشخاص کے علاوہ دیگر سات افرادکے بارے میں شیخ الاسلام امام ابن حجرعلیہ رحمۃاللہ الاکبرکی بیان کردہ چار احادیث مبارکہ بیان کی جاتی ہیں۔
پہلی حدیث پاک تنگدست مقروض کو مہلت دینے کی فضیلت :
حضرت سیِّدُنااَبُوالْیُسْررضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ خوشگوار ہے: ''جس نے کسی تنگدست مقروض کو مہلت دی یا اس کا(کچھ حصہ) قرض معاف کردیا، اللہ تبارک و تعالیٰ اس کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرمائے گااس دن جب عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ گا ۔ ' '
(جامع الترمذی ،کتاب البیوع ، باب ماجاء فی انظار۔۔۔۔۔۔الخ ، الحدیث ۱۳۰۶،ص۱۷۸۳)
امام طبرانی علیہ رحمۃاللہ الوالی نے'' المعجم الکبیر ''میں یہ حدیث پاک ان الفاظ کے ساتھ روایت فرمائی ہے کہ'' بے شک قیامت کے دن سب سے پہلے لوگوں میں عرش کا سایہ اس شخص کو نصیب ہو گاجس نے کسی قرضدار کو مہلت دی یااس پرقرض کوصدقہ کر دیا۔ ' '
(المعجم الکبیر،الحدیث ۳۷۷،ج۱۹،ص ۱۶۷)
حدیثِ پاک کی شرح :
اس حدیث پاک سے معلوم ہوا کہ سب سے پہلے اس شخص ( یعنی جس نے قرض