Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
24 - 86
کے بعض مقرب بندے قیامت کے دن عرش کے دائیں جانب بیٹھے ہوں گے اور عرشِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ کی دونو ں جانبیں سیدھی ہی ہیں ۔وہ بندے نور کے منبروں پر ہوں گے اوران کے چہرے نورانی ہوں گے وہ نہ تو انبیاء علیہم السلام ہوں گے نہ شہداء اور نہ ہی صدیقین۔'' عرض کی گئی:''یارسول اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ! وہ کون لوگ ہوں گے؟'' نبی ئکریم، ر ء وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ''وہ لوگ جواللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے آپس میں محبت کرتے ہیں ۔''
(المرجع السابق،الحدیث ۱۲۶۸۶،ج۱۲،ص۱۰۴)
(۳)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا ابوامامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے پیارے حبیب ،حبیبِ لبیب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''بے شک اللہ عَزَّوَجَلّ َکے بعض بندے ایسے ہیں کہ وہ انہیں قیامت کے دن نور کے منبروں پر بٹھائے گا،نوران کے چہروں کوچھپالے گا حتّٰی کہ لوگ حساب سے فارغ ہوجائیں گے ۔''
(المرجع السابق،الحدیث۷۵۲۷،ج۸، ص ۱۱۲)
(۴)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا ابوایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ئپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشادفرمایا:''اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے قیامت کے دن عرش کے اردگرد یاقوت کی کرسیوں پر ہوں گے۔ ''
 (المرجع السابق،الحدیث۳۹۷۳،ج۴،ص۱۵۰)
(۵)۔۔۔۔۔۔ حضرت سیِّدُناابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ معظم ہے : ''اللہ عَزَّوَجَلّ َکے لئے آپس میں محبت رکھنے والے دوبندوں کے لئے کرسیاں رکھی
Flag Counter