سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟ |
عزت و جلال کی وجہ سے باہم محبت رکھتے تھے آج قیامت کے دن جبکہ میرے عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہیں ،میں انہیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ دوں گا۔''
(موطاامام مالک،کتاب الشعرباب ماجاء فی المتحابین فی اللہ،الحدیث ۱۸۲۵،ج۲،ص۴۳۸)
(۲)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشادفرماتے ہیں کہ میں نے سرکارِ والا تَبار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار باذنِ پروردگارعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کو فرماتے ہوئے سنا کہ''اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے آپس میں محبت کرنے والے نورکے منبروں پرعرش کے سائے میں ہوں ے اس دن کے جب عرش کے سائے کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔ ''
(المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث معا ذ بن جبل،الحدیث۲۲۱۲۵،ج۸،ص۲۴۶)
(۳)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نُبوت، مَخْزنِ جودوسخاوت، پیکرِعظمت و شرافت، مَحبوبِ رَبُّ العزت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشادفرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشادفرماتا ہے: ''میرے عزت و جلال کی وجہ سے آپس میں محبت رکھنے والے اس دن میرے عرش کے سایہ میں ہوں گے جس دن میرے عرش کے سایہ کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا ۔''
(المسند للامام احمد بن حنبل،مسند الشامین،الحدیث۱۷۱۵۸،ج۶،ص۸۶)
(۴)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہ ٌعَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کوارشاد فرماتے ہوئے سناکہ '' اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خاطر آپس میں محبت کرنے والے نور کے منبروں پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عرش کے سائے میں ہوں گے جس دن اس