Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
21 - 86
کے بارے میں واضح وصریح ہيں ۔چنانچہ،

(۱)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا عبد اللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ئ کریم ، رء وف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمانِ بشارت نشان ہے:'' انصاف کرنے والے بادشاہ بروز ِقیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ کے قرب میں عرش کے دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے اور یہ وہ ہوں گے جواپنی رعایا اور اہل و عیال کے درمیان فیصلہ کرتے وقت عدل وانصاف سے کام لیتے تھے۔''
(صحیح مسلم ،کتاب الامارۃ ،باب فضیلۃ الامیر العادل... الخ ، الحدیث ۴۷۲۱،ص۱۰۰۵)
(۲)۔۔۔۔۔۔ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کافرمان ذیشان ہے :''عادل حکمران بروزِقیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ کا سب سے زیادہ محبوب اور سب سے زیادہ اس کے قرب میں ہو گا۔''
اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے محبت کرنے والوں کے فضائل :
    اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضاکے لئے آپس میں محبت کرنے والوں کے بارے میں مستقل احادیث مبارکہ بھی مروی ہيں اوران کے علاوہ دیگر بھی ہیں،یہاں پر حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ،حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ،حضرت سیِّدُناعرباض بن ساریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورحضرت سیِّدُنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی مستقل احادیث مبارکہ بیان کی جاتی ہیں ۔چنانچہ،

(۱)۔۔۔۔۔۔حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمال، دافِعِ رنج و مَلال، رسولِ بے مثال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قیامت ارشاد فرمائے گا:''وہ لوگ کہاں ہیں جو صرف میری
Flag Counter