Brailvi Books

سایہ عرش کس کس کو ملے گا؟
20 - 86
حضرت سلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کامکتوب:
    حضرت سَیِّدُناسلمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سَیِّدُنا ابوالدرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف خط لکھا کہ '' ان صفات کے حامل لوگ عرش کے سائے میں ہوں گے (۱)انصاف کرنے والا حکمران (۲) وہ مالدار جواپنے دائیں ہاتھ سے اس طرح صدقہ کرے کہ بائیں ہاتھ کو خبرنہ ہو(۳) وہ شخص جس کو حسب ومنصب والی عورت اپنی طرف دعوتِ(گناہ)دے اوروہ کہے کہ ''میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرتا ہوں جو تمام جہانوں کاپالنے والا ہے ''(۴)وہ شخص جس کی نشونمااس حال میں ہوئی کہ اس کی صحبت،جوانی اورقوت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پسنداوررضاوالے کاموں میں صرف ہوئی (۵)وہ شخص جس کا دل مساجد سے محبت کی وجہ سے انہی میں لگا رہتا ہے (۶) وہ شخص جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کیا اوراس کے خوف سے اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور(۷) ایسے دو شخص جو باہم ملیں توان میں سے ایک دوسرے سے کہے:''اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم !میں تم سے رضائے الہی عَزَّوَجَلَّ کی خاطرمحبت کرتا ہوں۔''
 (المصنف لابن ابی شیبۃ ،کتاب الزھد ، الحدیث ۱۲، ج۸، ص ۱۷۹)
سایہ عرش پانے والوں کاجُداجُدابیان

عادل حکمران پرعرش کاسایہ:
    عدل وانصاف سے کام لینے والے بادشاہ کے بار ے میں اشارتاًتوبہت سی احادیث مبارکہ ہیں نیزحضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی حدیث مروی ہے جو عنقریب آئے گی،یہاں پران احادیث مبارکہ کوبیان کیاجاتاہے جو عادل حکمران
Flag Counter