آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اپنی ذہانت کی بنا پر دولاکھ احادیث یادتھیں۔علمِ حدیث میں دو سوسے زائد کتابیں تصنیف کیں ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جلیل القدر مفسِّر بھی تھے ۔ تفسیربالماثور میں''الدرالمنثور'' اور لغت میں ''جلالین'' آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی قرآن فہمی کا واضح ثبوت ہے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تصنیف وتالیف کے میدان میں اپنی مثال آپ تھے ، کثرتِ تالیفات میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو نہایت بلند مقام حاصل ہے۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تصانیف وتالیفات پانچ سو سے زائد ہیں۔آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی چند مشہور کتابوں کے نام یہ ہیں:
(۱)اَلدُّ رُّ الْمَنْثُوْرُ فِی التَّفْسِیْرِ بِالْمَاثُوْر(۲)اَلْاِتْقَانُ فِیْ عُلُوْمِ الْقُرْاٰن (۳)جَمْعُ الْجَوَامِع اَوِالْجَامِعُ الْکَبِير(۴)اَلْجَامِعُ الصَّغِیْر(۵)تَدْرِيبُ الرَّاوِی فِیْ تَقْرِيبِ النَّوَوِی (۶)طَبَقَاتُ الْحُفَّاظ(۷)اَلَّلاٰئِی الْمَصْنُوْعَۃُ فِی الْاَحَادِیْثِ الْمَوْضُوْعَۃ(۸)قُوْتُ الْمُغْتَذِی عَلی جَامِعِ التِّرْمِذِی(۹)تَفْسِیْرُ الْجَلَالَیْن (۱۰)لُبَابُ الْمَنْقُوْل فِیْ اَسْبَابِ النَّزُوْل (۱۱)اَلدُّرَرُالْکَامِنَۃ فِیْ