بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقہ اورنگی ٹاؤن کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لبّ لباب ہے : ہماری خوش نصیبی کہ مجھ سمیت تمام گھر والے دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور شیخ ِطریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مُرید ہیں۔صفر المظفر ۱۴۲۹ھ بمطابق فروری 2008 میں مجھے عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافلے میں سفر کی سعادت ملی ۔اسی دوران میں نے 63دن کا تربیتی کورس کرنے کی نیت بھی کی اور نام بھی لکھوا دیا ۔ اسی طرح کی اچھی اچھی نیّتیں کرنے کے بعد جب میں گھر پہنچا تو میرے بچوں کی امّی نے بتایا کہ کل شام دونوں بیٹے گھر کے باہر کھیلتے کھیلتے کہیں نکل گئے ۔کافی تلاش کیا مگر نہ ملے۔ صدمے سے میرابُرا حال تھا۔ دل میں طرح طرح کے وسوسے آرہے تھے ۔ میں رونے لگ گئی ۔اتنے میں دونوں مَدَنی مُنّے گھر میں داخل ہوئے ،انہیں دیکھ کر میری جان میں جان آگئی۔وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے ۔جب ان کی حالت ذرا سنبھلی تو بتایا کہ ہم باہر کھیل رہے تھے کہ ایک کچرا چُننے والا شخص (جس کے ہاتھ میں بوری تھی ) ہمارے قریب آیا اور آنا ًفاناً کوئی چیز سنگھائی جس سے ہم