مذاکرے کی VCD''گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے؟'' میرے ہاتھ آئی۔ موضوع دیکھا تو بڑی امید کے ساتھ یہ VCD خُود بھی دیکھی اوراپنی والدہ محترمہ کو بھی دکھائی اورایک VCDاپنے سسرال بھی بھیج دی ۔میری والدہ کو یہ VCDاتنی پسند آئی کہ انہوں نے اِسے دوبار دیکھا اور حیرت انگیز طور پر مجھ سے فرمانے لگیں: ''چل بیٹا! تیرے سُسرال چلتے ہیں ۔''میں نے سُکون کا سانس لیا کہ لگتا ہے جو کام میں بھر پور اِنفرادی کوشش کے باوُجود نہ کرسکا میرے مُرشد امیراہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے میٹھے میٹھے اندازِ گفتگو نے کردیا ہے ۔
میرے سسرال پہنچ کر والدہ صاحبہ نے بڑ ی محبت سے میری زوجہ کو منایا اور اُسے واپس گھر لے آئیں ۔ دوسری جانب میری زوجہ نے بھی مُثبت طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا اور گھر پہنچنے کے بعد دوسرے ہی دن اپنی ساس (یعنی میری والدہ)سے کہنے لگیں:امی جان !میرا کمرہ بہت بڑا ہے ،جبکہ دیگر گھر والے جس کمرے میں رہتے ہیں وہ قدرے چھوٹا ہے ،آپ میرا کمرہ لے لیجئے اور میں اُس چھوٹے کمرے میں رہائش اختیار کر لیتی ہوں ۔''الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ ہمارا گھر جو فتنے اور فساد کا شکار تھا ،VCD''گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے ؟'' کی برکت سے امن کا گہوارہبن گیا ۔