Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
6 - 32
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
دُرُودِ پاک کی فضیلت
     شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانئ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالے ''ضیائے درودوسلام''میں نقْل فرماتے ہیں کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار ، بِاِذنِ پرَوَرْدگار دوعالَم کے مالِک ومُختار، شَہَنشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کافرمانِ برکت نشان ہے:'' بروزِ قیامت لوگوں میں سے میرے قریب تر وہ ہوگا جس نے دنیامیں مجھ پر زیادہ درودِ پاک پڑھے ہوں گے ۔''
(ترمذی،کتاب الوتر، ج ۲، ص۲۷ )
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیبْ     		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(1) ساس بَہُو میں صُلح کا راز
    بابُ المدینہ (کراچی )کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ طویل عرصے سے میری زوجہ اور والدہ یعنی ساس بہو میں خُوب ٹھَنی ہوئی تھی ۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ زوجہ رُوٹھ کر میکے جابیٹھی ۔میں سخت پریشان تھا۔ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ اِس مسئلے کو کیسے حل کروں ۔ اِتنے میں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے مدنی
Flag Counter