Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
31 - 32
میرے بچوں کی امی نے VCD''دیدارِ امیرِ اہلسنّت '' سونے سے پہلے اکٹھے بیٹھ کر دیکھی ۔اس VCDمیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی انفرادی کوشش کا دل موہ لینے والا اندازِ دلرُبا بھی دکھایا گیا ہے جس میں آپ دامت برکاتہم العالیہ نے تہجُّد ادا کرنے کی بھی ترغیب دلائی ہے ۔میں بھی اپنی زوجہ کو تہجد پڑھنے کی ترغیب دِلاتا تھا مگر کامیابی نہیں ملتی تھی ۔ایک ہی رات میں اِس VCDنے ایسا اثر کیا کہ میرے بچوں کی امی نہ صرف خود تہجد میں بیدار ہوئی بلکہ مجھے بھی اٹھایا ۔ میں سوچنے لگا کہ جو کام میں برسوں میں نہ کرسکا میرے مُرشِد کے دیدار نے ایک نشست میں کردیا ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ امیرِ اہلسنّت مدظلہ العالی کے VCDبیان اور مَدَنی مذاکرے کی کیسی برکتیں ہیں ۔ ہمیں چاہے کہ ''مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔''کے مَدَنی مقصد کے تحت نہ صرف خود ان وی سی ڈیز کو دیکھیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو اس کی ترغیب دلا کر ثوابِ جاریہ کے حق دار بنیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں دُنیا وآخرت کی ڈھیروں بھلائیاں عطا فرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter