ساس بہو میں صُلح کا راز |
اَلْحَمْدُﷲِ عَزَّوَجَلَّ ہم مسلمان ہیں اور ایک مسلمان کے لئے اس کی سب سے قیمتی شے اُس کا اِیمان ہے ۔ اِس کی حفاظت کی فکر ہمیں دنیاوی اشیاء سے کہیں زیادہ ہونی چاہيے۔ امامِ اہلسنّت،عظیم البَرَکت،مجددِ دین وملت اعلیٰ حضرت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن کا اِرشاد ہے:عُلَمائے کرام فرماتے ہیں جس کو (زندگی میں )سَلْبِ ایمان کاخوف نہیں ہوتا، نَزْع کے وقت اُس کا ایمان سلْب ہوجانے کا شدید خطرہ ہے ۔
(الملفوظ حصہ ۴ ص۳۹۰ حامد اینڈ کمپنی مرکز الاولیاء لاہور)
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو!نیک اعمال پر اِستقامت کے علاوہ اِیمان کی حفاظت کا ایک ذریعہ کسی ''مرشدِکامل '' سے بیعت ہوجانا بھی ہے ۔ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت ،بانیِ دعوتِ اِسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سلسلہ عالیہ قادِریہ رضویہ میں مُرید کرتے ہیں اورقادِرِی سلسلے کی عظمت کے توکیاکہنے کہ اس کے عظیم پیشوا حضور سیدنا غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قیامت تک کے لئے (بفضل ِ خدا عزوجل)اپنے مریدوں کے توبہ پر مرنے کے ضامن ہیں۔
(بہجۃ الاسرار،ص۱۹۱،مطبوعۃ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
جوکسی کا مُرید نہ ہو اُسکی خدمت میں مَدَنی مشورہ ہے! کہ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے وُجودِ مسعود کو غنیمت جانتے ہوئے بِلا تاخیر ان کا مُرید ہوجائے۔ یقیناً مُرید ہونے میں نقصان کا کوئی پہلو ہی نہیں، دونوں جہاں میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ فائدہ ہی فائدہ ہے۔
مُرید بننے کا طریقہ
بہت سے اِسلامی بھائی اور اِسلامی بہنیں، اِس بات کا اِظہار کرتے رہتے ہیں کہ ہم اَمیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے مُرید یاطالِب ہونا چاہتے ہیں۔مگر طریقہ کار معلوم نہیں، تو اگرآپ مُرید بننا چاہتے ہیں، تو اپنا اور جن کو مُرید یا طالب بنوانا چاہتے ہیں ان کا نام، ایک صفحے پرترتیب وار بمع ولدیت و عمر لکھ کر عالمی مرکز فیضان مد ینہ محلہ سوداگران پرانی سبزی منڈی کراچی ''مکتب مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّارِیہ''کے پتے پر روانہ فرمادیں،تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ انہیں بھی سلسلہ قادِریہ رَضویہ عطّاریہ میں داخل کرلیاجائے گا۔(پتا انگریزی کے کیپٹل حروف میں لکھیں) E.Mail : Attar@dawateislami.net