Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
28 - 32
اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا رِقّت بھرا اَنداز دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر رونے لگے اور گناہوں سے توبہ کرکے نہ صرف دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے بلکہ امیر اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گئے ۔ یہی VCDجب اِندور کے ایک مفتی صاحب مدظلہ العالی نے دیکھی تو فرمایا کہ اس VCD کوتوگھر گھر عام کرنا چاہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (21) فیضانِ مدینہ
    امریکہ میں مقیم ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہمارے یہاں کے ایک ڈاکٹر صاحب نے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر VCD''دیدارِ امیرِ اہلسنّت'' دیکھی تو وہ اتنے متأثر ہوئے کہ انہوں نے خُود ہم سے رابطہ کیا اورVCDکے بارے میں تعریفی کلمات ادا کرنے کے بعد کہنے لگے: مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ یہاں پر مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانا چاہ رہے ہیں ؟''میں نے اِثبات میں سر ہلایا تو انہوں نے پیش کش کرتے ہوئے کہا:'' آپ فیضانِ مدینہ بنائيے اس سلسلے میں ہونے والا آدھا خرچ میں دوں گا ۔''
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter