Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
27 - 32
ساری کتابیں اٹھا کر بابُ المدینہ (کراچی ) چلاجاؤں اور دعوتِ اسلامی والوں کے ساتھ مل کر مَدَنی کاموں میں مشغول ہوجاؤں ۔''
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (19) فیضانِ مدینہ کے لئے زمین پیش کردی
    ہندکے شہررتلم (M.P)کے اسلامی بھائیوں کے بیان کا لب لباب ہے کہ ہم نے اپنے شہر کے ایک اسلامی بھائی(جو مالی طور پر قدرے خوشحال تھے) کو VCD''بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف''تحفے میں دی ۔وہ یہ VCD دیکھ کراتنے متأثر ہوئے کہ دعوتِ اسلامی کو اپنی زمین مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانے کے لئے پیش کردی۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (20) سارا گھرانا عطّاری ہوگیا
    ہندکے شہراندور (M.P)کے اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے شہر میں ایک گھراناکچھ غلط فہمیوں کی بنا پر دعوت اسلامی کا سخت مخالف تھا۔مگر جب انہوں نے VCD''بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف'' دیکھی تو بہت متأثر ہوئے بالخصوص الوداع ماہِ رمضان کے پُرسوز مناظر اور امیرِ
Flag Counter