تھی۔ اس نے پوری توجہ اور دلچسپی کے ساتھ مکمل VCD دیکھی ۔VCDختم ہونے کے بعد وہ اٹھی اور غسل کرنے کے بعددو رکعت نوافل ادا کئے۔اس کے بعد میری بہن کی حالت حیرت انگیز طور پربغیر کسی علاج کے دن بدن بہتر ہوتی چلی گئی ۔ اب گھر میں صفائی کرنا،برتن دھونا،کھانا پکانا،گھر والوں کی ضروریات کا خیال رکھنا اُس کے معمولات میں شامل ہے۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ میری وہ بہن جس کا علاج کہیں نہ ہوسکا ''دیدارِ امیرِ اہلسنّت'' کے طُفیل مکمل صحت یاب ہوگئی ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ میرے مرشد کو درازئ عمر بالخیر عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم