بہت علاج کروایا مگر وہ ٹھیک نہ ہوسکی ۔اِنہی اعصاب شکن حالات میں 32سال کا طویل عرصہ گزر گیا ۔میری بہن کی عمر 47 سال ہوچکی تھی ۔انہی معاملات کی وجہ سے اُس کی شادی بھی نہ ہو سکی ۔اِسی غم میں بیمار ہونے کے بعد میرے والد صاحب بھی دُنیا سے رُخصت ہوگئے ۔ان کے پیچھے پیچھے بڑے بھائی اور والدہ بھی یہی صدمہ لئے دُنیا سے چلے گئے۔ان کے بعد ہم تین ہی بھائی تھے جو بہن کے تندرست ہونے سے تقریباً مایوس ہوچکے تھے ۔
اللہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں نازل ہوں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پر کہ آپ کی بنائی ہوئی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے 13ذوالحجہ 1428ھ کو VCD''دیدارِ امیرِ اہلسنّت ''جاری کی۔جس میں پہلی مرتبہ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا جلوۂ زیبا واضح طور پر دکھایا گیا ہے ۔ یہ VCD میرے بھائی نے گھر پر چلائی اور بہن کو بھی اسکرین کے سامنے بِٹھا دیا۔بیٹھنے سے تھوڑی دیر پہلے تک وہ گالیاں بک رہی تھی ۔لیکن جیسے ہی میرے مرشد امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ اسکرین پردکھائی دئيے،وہ بالکل خاموش ہو کر دیکھنے لگی۔جوں جوں وہ VCDدیکھتی جارہی تھی اس کی کیفیت تبدیل ہوتی جارہی