Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
24 - 32
طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا فکرِ آخرت دلانے والا بیان سن کر کئی نوجوانوں نے پنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنے اورداڑھی رکھنے کی نیت کی اور کم و بیش 40 اسلامی بھائیوں نے اپنے سروں پر سبز سبز عمامے سجائے ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ شرکائے اجتماع نے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بھی نیت کی۔VCDاجتماع کے بعد یہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پریہ VCD خریدنے والوں کا رش ہوگیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (17) دیدارِ امیرِ اہلسنّت
    بابُ المدینہ (کراچی ) کے علاقے کَھوکھرا پار مَلِیر کے مُقیم اسلامی بھائی کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ میری ہمشیرہ پر تقریباً 15 سال کی عمر میں جنات کے اثرات ہوگئے ۔وہ عجیب و غریب حرکتیں کیاکرتی مثلاًبیہودہ گالیاں بکنا ، کپڑے پھاڑڈالنا، گھر میں ہر کسی سے جھگڑا کرنا،برتن توڑنا ،گھر کی چیزیں اٹھا اٹھا کر گھر والوں پے دے مارنا،حتیٰ کہ اپنے جسم کے کپڑے پھاڑ کر گھر سے باہر بھاگنے کی کوشش کرنا۔ہم اسے بڑی مشکلوں سے قابو کرتے اورایک کمرے میں بند کر کے باہر سے تالا لگا دیتے۔جوان بہن کی ایسی کیفیت دیکھ کر ہمارا تو جینادُوبھر ہوگیا ۔
Flag Counter