Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
23 - 32
موقع پر نکالے جانے والے دعوتِ اسلامی کے جلوسوں کے ایمان افروز مناظر دیکھ کر ان پر رقّت طاری ہو گئی ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ مکمل VCDدیکھنے کے بعد یہ اسلامی بھائی پھر سے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانے لگے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس VCDکی برکت سے مجھے دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول دوبارہ نصیب ہوا ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (16) شرکائے اجتماع کی اچھی اچھی نیتیں
    پنجاب (پاکستان) کے شہر رحیم یارخان کے اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ۱۴۲۸ھ کے آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف میں 27 ویں شب کو VCDاجتماع کیا گیا ۔جس میں کم وبیش 500 اسلامی بھائیوں نے''بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف ''کی VCD دیکھی ۔ اس VCDمیں بین الاقوامی اجتماع اور اجتماعی اعتکاف کے رُوح پرور مناظر اور الوداع ماہِ رمضان کی پرسوز جھلکیاں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ کئی نوجوان اسلامی بھائی تو دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔یوں ایک رقت انگیز سماں بندھا ہوا تھا۔ شیخِ
Flag Counter