Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
22 - 32
انگیز دعا دیکھ کر شرکائے اجتماع اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے ، بعضوں کی تو ہچکیاں بندھ گئیں۔اس VCDکو دیکھنے کے بعدمعتکفین اسلامی بھائی ایسے سنجیدہ ہوئے کہ مسجد کی انتظامیہ حیران رہ گئی اور VCDاجتماع کرنے والے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اس VCD کو دیکھ کرکثیر اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلوں میں سفر اور سنت کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کی نیتیں بھی کیں۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
 (15) دوبارہ مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوگئے
    ھند (بریلی) کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کے بیان کا لبّ لباب ہے کہ میں نے مکتبۃالمدینہ سے جاری ہونے والی VCD''جشنِ ولادت اور دعوتِ اسلامی '' ایک ایسے اسلامی بھائی کو دی جو پہلے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ تھے اور مَدَنی کاموں میں بھی مشغول رہا کرتے تھے،مگراب نامعلوم وجوہات کی بنا پر مَدَنی ماحول سے دُور ہوچکے تھے ۔ جب اس اسلامی بھائی نے VCDدیکھنا شروع کی تو دنیا بھر کے مختلف ممالک میں جشنِ ولادت کے
Flag Counter