پنجاب (پاکستان) کے شہر رحیم یارخان کے ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہمارے علاقے کی ایک جامع مسجد میں ۱۴۲۸ھ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے کے اعتکاف میں کم و بیش 30 نوجوان اسلامی بھائی معتکف تھے ۔ اعتکاف جیسی سعادت پانے کے باوجود وہ مسجد کا احترام بالائے طاق رکھ کر آپس میں ہنسی مذاق اور ایک دوسرے کی دل آزاریوں میں مصروف رہتے ۔مسجد کی انتظامیہ اُن کی حرکتوں کی وجہ سے بہت پریشان تھی ۔ 28 رمضان المبارک کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مسجد میں VCD اجتماع کی ترکیب بنائی ۔ اس اجتماع میں ''بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف ''کی جھلکیوں پر مشتمل VCDدکھائی گئی ۔اس VCD میں دعوتِ اسلامی کی شان وشوکت اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی رقت