عرب امارات میں مقیم ایک اسلامی بھائی (جن کا وہاں اپنا کاروبار ہے)کا بیان ہے کہ میری دُکان پر ایک عربی اسلامی بھائی کا آنا جانا تھا ۔وہ اور ان کے گھر والے تھوڑی بہت اُردو بھی جانتے تھے ۔ میرے والد صاحب نے اُنہیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بیان'' TVکی تباہ کاریاں'' کی VCDتحفے میں پیش کی جس میں آپ دامت برکاتہم العالیہ نے بڑے مشفقانہ انداز میں مسلمانوں کوTV کی دنیوی واُخروی تباہ کاریوں کا احساس دلانے کے بعد اسے گھر سے نکال دینے کی بھی ترغیب دی ہے ۔ اگلے ہی دن جب وہ عربی اسلامی بھائی میری دُکان پر آئے توحیرت اور خوشی کے ملے جلے لہجے میں کہنے لگے :''آپ نے مجھے کیسی سَرِیْعُ الْاَثَر(یعنی جلد اثر کرنے والی) VCDدی کہ میں یہ VCDگھر دے کر باہر چلا گیا۔ میرے جانے کے بعد سب گھر والوں نے مل کر اس VCDکو دیکھا ۔ جب میں واپس گھر آیاتو بچوں کی امّی نے مجھ سے کہا کہ بس اب اس گھر میں