بابُ المدینہ (کراچی) کے علاقہ گلشن ِ حدید کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ پہلے پہل میری بہن اپنے بچوں کے ابو پر رُعب جمانے کی عادی تھیں۔ وہ بے چارے کام کاج سے تھک ہار کر جیسے ہی گھر پہنچتے میری بہن کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ان پر چڑھائی کردیتیں ، وہ بے چارے بے حد سادہ اور شریف تھے،لہٰذا ! اپنا سا منہ لے کررہ جاتے ۔ہم بھی بہن کو سمجھاتے مگر وہ اپنی روش سے باز نہ آتی تھیں ۔امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ پر اللہ تعالیٰ کی کروڑوں رحمتیں نازل ہوں کہ آپ کی عطاکردہ VCD''گھر امن کا گہوارہ کیسے بنے؟''جب میری بہن نے دیکھی ،وہ دن اور آج کا دن اس نے کبھی اپنے بچوں کے ابو کے سامنے