Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
16 - 32
انفرادی کوشش کے لئے مسجدسے باہر نکلے تو اس ڈاکٹر کے پاس بھی گئے اور اسے سکھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 3روزہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ۔ اس نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں تو فلاں تنظیم کے اجتماع میں شریک ہوتا ہوں ۔ شرکائے قافلہ واپس آگئے اور ہمت ہارے بغیر وقتاً فوقتاً اس پر انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا۔دوسرے ہی دن جب انہوں نے اُس ڈاکٹر کو شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کا تعارُف کروایا اور ان کی دینی خدمات کے بارے میں بتایااور اسپتال میں VCDاجتماع کروانے کی ترغیب دلائی تو حیرت انگیز طور پر وہ فوراً راضی ہوگیا ۔ اس نے نہ صرف VCDاجتماع میں شرکت کی بلکہ جب دورانِ اجتماع بجلی چلی گئی تو وہ بھاگم بھاگ قریبی ہوٹل سے جنریٹر مانگ لایا ۔ 

    VCDاجتماع کے اختتام پر جب شرکائے اجتماع پر انفرادی کوشش کے دوران اس ڈاکٹر کو سکھر میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دوبارہ پیش کی گئی تو وہ ہاتھوں ہاتھ تیّار ہوگیااور اپنا نام بھی لکھوا دیا ۔جب وہ ڈاکٹر سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوا تو سنّتوں بھرے بیانات ،سیکھنے سکھانے کے حلقوں اور اسلامی بھائیوں کے حُسن اخلاق کی چاشنی سے لبریز ملاقات کے