ساس بہو میں صُلح کا راز |
دی ۔ کم وبیش ایک ہفتے بعد ان سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو حیرت اور خوشی کے ملے جلے لہجے میں کہنے لگے: آپ کے پیر ومرشد (یعنی امیرِاہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ) نے VCDکے ذریعے نہ جانے کونسی پھونک ماری ہے کہ ہمارے گھر کے افراد نے جب سے وہ VCDدیکھی ہے ، الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ پانچ وقت کی نَماز پڑھنا شروع کردی ہے اور باہمی مشورے سے گھر سے TVبھی نکال دیا ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(9) بد عقیدہ ڈاکٹر کی توبہ
بابُ الاسلام (سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارا مَدَنی قافلہ حیدرآباد سے دَادُو شہر کے قریب ایک گاؤں پیارو گوٹھ پہنچا ۔ جس مسجد میں مَدَنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کا قیام تھا ،اس کے ساتھ ایک اسپتال بھی تھا ۔اس اسپتال کے انچارج ڈاکٹر (عمر تقریباً 40سال)کے بارے میں کسی نے بتایا کہ یہ ڈاکٹر بدعقیدہ لوگوں کی تنظیم سے وابستہ ہے اور اتنا متشدّد ہے کہ اسپتال کے ساتھ مسجد ہونے کے باوجود کافی دُور اپنے ہم عقیدہ لوگوں کے پاس جاتا ہے ۔شرکائے قافلہ جب جدول کے مطابق