اور مضبوط ہے لیکن یہ VCDدیکھ کر معلوم ہوا کہ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ اہلِ حق کی تحریک دعوتِ اسلامی دنیا کے تقریباً66ممالک میں مَدَنی کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے اس VCDمیں واضح طور پر دیدارِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نہ ہونے پر حسرت کا اظہار بھی کیا ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّاس VCDاجتماع کی برکت سے اس علاقے سے نہ صرف بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کے شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوابلکہ مَدَنی کام بھی پہلے سے بڑھ گیا اور اس گاؤں کی تاریخ میں پہلی بار عید الفطر کے موقع پر دعوتِ اسلامی کو مَدَنی عطیّات پیش کئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں نے قربانی کی کھالیں بھی دعوتِ اسلامی کو دینے کی نیّتیں کیں۔