Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
13 - 32
کے کئی ممالک میں ہورہا ہے ۔اس نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ VCDگاؤں میں کیبل پر چلوادی تاکہ گاؤں کے دیگر افراد بھی دعوتِ اسلامی کی شان وشوکت کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ۔ الحمدللہ عَزَّوَجَلَّ وہ اسلامی بھائی اس VCDکی برکت سے گناہوں سے تائب ہوکر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوچکے ہیں اور تادمِ تحریر مجلس رابطہ(دعوتِ اسلامی) کے رُکن ہیں ۔انہوں نے جامعۃ المدینہ میں درسِ نظامی کرنے کی بھی نیّت کی ہے۔
دعوتِ اسلامی کی قَیّوم دونوں جہاں میں مچ جائے دُھوم 

اس پہ فدا ہوبچہ بچہ یااللہ(عزوجل)میری جھولی بھر دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7) شرکاءِ اجتماع کی تعداد بڑھ گئی
    بابُ الاسلام (سندھ) کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی کے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی آمد آمد تھی ۔ عمرکوٹ کی تحصیل کھینسر کے گاؤں پیرانی میں پروجیکٹر کے ذریعے VCDاجتماع کیا گیا تو لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ہم تو سمجھتے تھے کہ بدمذہبوں کا نیٹ ورک بہت وسیع
Flag Counter