Brailvi Books

ساس بہو میں صُلح کا راز
10 - 32
    اس اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ یہ سُن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے لگا جس نے ہمیں امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ جیسے ولئ کامل کے دامن سے وابستہ ہونے کی سعادت عطا فرمائی ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(3) ہاتھوں ہاتھ مَدَنی قافلے کے مسافر بن گئے
    قطر کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح سے بیان ہے : قطر میں جمعرات کو ایک نئی جگہ پر ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع کی ترکیب بنائی گئی ۔ اس اجتماع میں مکتبۃ المدینہ سے جاری ہونے والی بین الاقوامی اجتماع واجتماعی اعتکاف کی VCDدکھائی گئی ۔ شرکاء اجتماع اس VCDکو دیکھ کر بے حد متأثر ہوئے ۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس VCDکی برکت سے کم وبیش 26اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ عاشقانِ رسول کے ہمراہ 3دن کے مَدَنی قافلے میں سفر اختیار کیا ۔
اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوت اسلامی تیری دھوم مچی ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter