Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
5 - 49
دیا ہے کہ’’محمد اِلیاس قادِری کو میرا سلام کہنا۔‘‘بعض اوقات ساتھ میں  کوئی اور پیغام بھی ہوتا ہے ۔ایسی ہی 18مَدَنی بہاریں  ’’ ایمان افروز بِشارتیں ‘‘  (حصّہ 1) میں  ’’سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام ‘‘ سے شائع کی جارہی ہیں  ، جس میں  ابتدائی 4مَدَنی بہاریں  وہ ہیں جن میں  ’’عین بیداری ‘‘ کے عالم میں  سلام بھیجا گیا ہے،جبکہ متعدِّد بہاریں  ابھی مرتَّب کی جارہی ہیں۔   ؎
یہی آرزو ہو جو سُرخرو ،ملے دو جہاں  کی آبرو
میں  کہوں  غلام ہوں  آپکا ،وہ کہیں  کہ ہم کو قبول ہے
	اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش‘‘ کے مقدس جذبے کے تحت مَدَنی اِنعامات پر عمل اور مَدَنی قافِلوں  کا مسافِر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس  اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہکو دن پچیسویں  رات چھبیسویں  ترقی عطا فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
شعبہ امیرِ اَہلسنّت   (مد ظلہ العالی)   مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}  
۲۳ ربیع النور       ۱۴۳۰؁ ھ، 21مارچ   2009؁ء