Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
4 - 49
سادَگی ،اِخلاص، حُسنِ اَخلاق، دنیاسے بے رغبتی، حفاظتِ ایمان کی فکر ، فرو غِ علمِ دین ،خیر خواہیٔ مسلمین جیسی صفات میں  یادگارِ اسلاف ہیں۔سرکارِ ابد قرار،شفیع روزِ شُمار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم سے بھرپور محبت کا نتیجہ ہے کہ امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی زندگی  سنّتِ مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  کے سانچے میں  ڈھلی ہوئی نظر آتی ہے۔ آپ دامت برکاتہم العالیہکو بار ہا یادِ مصطفٰیصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  اور فراق طیبہ میں  آنسوبہاتے دیکھا گیا ہے۔ اِجتماعِ ذکرونعت میں  تو آپ کی رِقّت کا بیان کرنے سے قلم قاصر ہے۔ کبھی کبھی آپ یادِ مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم  میں اس قدردیوانہ وار تڑپتے اور روتے ہیں کہ دیکھنے والوں کو رحم آنے لگتا ہے اور وہ بھی رونے لگتے ہیں۔    ؎
میں  عشق میں  یوں  گُم ہوجاؤں  ہرگز نہ پتا اپنا پاؤں
دیوانہ زمانہ کہہ کہہ کر پتھر مجھ پر برساتا رہے
	اَلْحَمْدُ لِلّٰہِعَزَّوَجَلَّ  وقتاً فوقتاً بذریعہ مکتوب یازبانی اس قسم کی بِشارتیں  ملتی رہتی ہیں  کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فَضْل و کرم سے ہمیں  حُضُورِاکرم،نُورِ مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت ہوئی اور سرکارِ مدینہ ،سُرُورِقلب و سینہصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہمیں  حکم