Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
45 - 49
(18 ) تیس دن کے اجتماعی اعتکاف میں  کرم 
	مرکزالاولیاء (لاہور)کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت رمضان المبارک میں  ہونے والے تیس روزہ اجتماعی اعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔جدول کے مطابق نمازِفجرکے بعدکنزالایمان شریف سے تین آیات کاترجمہ وتفسیرکا حلقہ لگایا گیا ، نمازِاشراق وچاشت ادا کرتے ہی ہرطرف سے صدابلندہونے لگی:’’سوجائیے ،مدینے کی یادوں  میں  کھو جائیے۔‘‘ میں نے مدینہ شریف کاتصورکیااور سنّت کے مطابق لیٹ گیا،جونہی میری آنکھ لگی میں نے خواب میں دیکھاکہ بالکل فیضانِ مدینہ کی طرح معتکف اسلامی بھائیوں کے حلقے خانۂ کعبہ شریف میں لگے ہوئے ہیں۔ہرطرف نورہی نورہے، اتنے میں کیا دیکھتا ہوں  کہ ہمارے میٹھے میٹھے آقا،مدینے والے مصطفی صلّیَ اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمایک جانب سے تشریف لارہے ہیں   اورآپ  صلّیَ اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے پیچھے پیچھے شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی