Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
44 - 49
میں  سوگیا ۔ سرکی آنکھیں  تو کیا بند ہوئیں  میرے دل کی آنکھیں  کھل گئیں  مجھے اپنے شہد سے میٹھے میٹھے آقا مکی مدنی مصطفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا دیدار نصیب ہوگیا ۔ قریب ہی نورانی چہرے والے2 بزرگ بھی موجود تھے ۔ان میں  سے ایک کی طرف اشارہ کر کے کچھ یوں  ارشاد فرمایا: ’’یہ احمدرضا ہیں  ،ان کے مسلک کو اپنا لو۔‘‘ پھر دوسری ہستی کے بارے میں  کچھ اس طرح فرمایا:’’یہ الیاس قادری ہیں  ، ان سے مُرید ہوجاؤ۔‘‘ جب میں  بیدار ہوا تو اپنی خوش بختی پر پھولے نہ سماتا تھا ۔
        اَلْحَمْدُ ِللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اس دن سے میں  نے اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحمَۃُ ربِّ الْعِزَّت کا دامن مضبوطی سے تھام لیا اور امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے بیعت ہوکر عطّاری بھی بن گیا ۔ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی برکت سے آج میرا پُورا خاندان سُنّی ہوچکا ہے اور ہمارے گھر میں  اسلامی بہنوں  کا مدرسۃ المدینہ (بالغات) بھی لگتا ہے ۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو  
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد