دامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ بھی آرہے ہیں۔میٹھے میٹھے آقا صلّیَ اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّمہر حلقے میں تشریف لے جاتے اوراسلامی بھائی اپنے آقا کے دیدارکا شربت پیتے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے لبہائے مبارکہ کوجنبش ہوئی پھول جھڑنے لگے الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے: ’’الیاس!تم نے یہ بہت اچھا کام کیا کہ اِن سب کو30 دن کے لئے یہاں اکٹھا کیا ہے ،اللہ عَزَّوَجَلَّ تم پرنظرِرحمت فرمائے۔‘‘
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
یہ رسالہ پڑھ کر دوسرے کو دے دیجئے
شادی غمی کی تقریبات،اجتماعات،اعراس اور جلوسِ میلاد و غیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مدنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے ، اخبار فروشوں یا بچوں کے ذریعے اپنے محلے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنتوں بھرا رسالہ یا مدنی پھولوں کا پمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے۔