کہ اب کی بار جب مدینے آؤتو کوئی نئی الوَداع لکھنا اور ممکن نہ ہو تو وہی الوَداع سُنادینا۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
سبحٰن اللہ !ایسے عاشق کہ جن کے کلام کو سرکارصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلمپسندکریں اور فرمائیں ’’ الیاس قادِری کو میرا سلام کہنا‘‘ان کے عشق میں کِس کو کلام ہوسکتا ہے؟ (آپ کا سوزوگداز سے لبریز کلام ارمُغانِ مدینہ اورمُغیلانِ مدینہ مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔)
(17) سید ھا راستہ مل گیا
حیدر آباد(باب الاسلام سندھ )کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ 1990ء کی بات ہے، ہمارا اکثر خاندان بدعقیدہ تھا ۔میں خُود تذبذب کا شکار تھا کہ کون سا گروہ سیدھے راستے پر ہے ۔ایک رات میں نے سخت پریشانی کے عالم میں یہ دعاکی:’’ یااللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے صحیح عقیدے اپنانے کی توفیق عطا فرما۔ ‘‘ اس کے بعد