سے توبہ کر لی۔آپ نے اس نوجوان کو شریعت اسلامیہ کا یہ حکم بھی سنایا کہ اگر کوئی یہ نیت کرلے کہ میں کافر ہوجاؤنگا تو نیت کرتے ہی وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے،چونکہ آپ نے قادیا نی ہونے کی نیت کر لی تھی لہٰذا آپ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں پس آپ تجدیدِ اسلام کر لیں۔چنانچہ وہ نوجوان آپ کے دستِ مبارک پر دوبارہ قبولِ اسلام کی دولت سے فیضیاب ہوا۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(16) بارگاہِ رسا لتصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے سلا م
حیدرآباد (باب الاسلام سندھ) کے مُبَلِّغ دعوتِ اسلامی عبدالقادرعطاری رحمۃ اﷲعلیہ نے ایک بار خواب میں سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت کی ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا، الیاس قادِری کو میرا سلام کہنا اور کہنا کہ جوتم نے الوداع تاجدار مدینہ والا قصیدہ لکھا ہے وہ ہمیں بَہُت پسند آیا ہے اور کہنا