Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
40 - 49
کے ہزار ہا اشتہارات شائع ہوئے جنہیں  ملک کے کونے کونے میں  پہنچا یا گیا۔اِس  با بَرَکت بشارت کو سُن کراس سنتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلوں  کی صورت میں عاشقانِ رسول سوئے ملتان چل پڑے۔خوش نصیب لوگ بسوں  ،ٹرینوں اور ہوائی جہازوں  کے ذریعے پروانہ وارمدینۃ الاولیاء (ملتان شریف ) پہنچنا شروع ہوگئے۔’’باب الاسلام سندھ‘‘ سے چار اسپیشل ٹرینیں  سوئے مدینۃ الاولیاء( ملتان شریف ) رواں  دواں  ہوئیں۔لوگوں  کے جذبہ کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ایک اسلامی بھائی نے جب اپنے شہر کے ایک ماڈرن نو جوان کو انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس سنتوں  بھرے اجتماع کی دعوت دی او ر یہ ایمان افروز واقعہ سنایا تو اس کی نگاہیں  عقیدت سے جھک گئیں  اور اس نے اجتماع میں  شریک ہونے کا وعدہ کر لیا۔نیز اسی وقت سے اس نے داڑھی منڈوانا چھوڑ دی کہ میں  سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے حکم سے منعقد ہونے والے سنتوں  بھرے اجتماع میں سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے دشمنوں  والی صورت کیسے لے کر جاؤنگا؟چنانچہ اس نے داڑھی منڈوانے سے توبہ کر لی۔اس ماڈرن نوجوان نے دعوتِ اسلامی کے سنتوں  بھرے اجتماع میں  شرکت کی بَرَکت سے سر پَر سبز سبز عمامہ شریف