Brailvi Books

سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا پیغام عطّار دامت برکاتہم العالیہ کے نام
3 - 49
ہمارے والد بزرگوار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا ہی ہے ۔نجی محفلوں  میں  بارہا وہ اپنے حوالے سے سنایا کرتے ورنہ اکثر عاجزی فرماتے ہوئے اپنے نام کے اظہار کے بجائے ’’ایک شخص‘‘کہہ کر خود کو چھپاتے ۔ والد بزرگوار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سامنے اگر کوئی امیرِ اَہلسنّتدامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہکے خلاف لَب کُشائی کی کوشش کرتا تو بَرمَلا آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ جلال کی کیفیت میں  فرماتے ،خاموش رہو ! میں  نے امیرِ اَہلسنّت دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کو سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی بارگاہ میں  بہت اچھی حالت میں  دیکھا ہے ۔ اُن کا بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم میں  کتنا بڑا مقام ہے یہ مجھے معلوم ہے ،تم لوگ نہیں  جانتے ۔
اللہعَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔  
ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم     
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
ایمان افروز بِشارَتیں 
   تبلیغِ قراٰن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تَحریک دعوتِ اسلامی کے بانی شیخ ِطریقت، امیرِ اَہلسنّت، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادِری رَضَوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ وعشق رسول صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وسلم، جذبۂ اتباعِ قرآن وسنّت ،جذبۂ احیائِ سنّت، زُہدوتقوٰی، عَفْو ودرگزر، صبروشکر، عاجِزی و انکِسا ر ی،